QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کا جنوبی پنجاب کے اضلاع کا دورہ

3 Feb 2016 17:08

اسلام ٹائمز: ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے صوبائی شوری کے اجلاس سے قبل ملتان، بہاولپور، لودھراں، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، مظفرگڑھ اور خانیوال کے اضلاع کا دورہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے شعبہ روابط کے تحت جنوبی پنجاب کا تنظیمی دورہ کیا گیا، وفد کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی، وفد نے ملتان، مظفرگڑھ، جام پور، ڈیرہ غازی خان اور دیگراضلاع کے دورہ جات کیے۔ ایم ڈبلیو ایم وفد میں تعمیر ملت فنڈ کے صوبائی مسئول زوہیب رضا اور غلام عباس شامل تھے، رہنماوں نے مختلف اضلاع میں ضلعی کابینہ سے ملاقاتیں کی، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے فلاحی شعبے خیر العمل فائونڈیشن کے تحت تعمیر شدہ اور زیر تعمیر مختلف پروجیکٹس کا معائنہ بھی کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے جام پور میں بشیر روزے دار کے والد مرحوم کی رسم قل میں شرکت کی اور خطاب کیا جبکہ بستی جھکر امام شاہ میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے زیر تعمیرمسجد کے کام کا معائنہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 517884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/517884/ایم-ڈبلیو-پنجاب-کے-ڈپٹی-سیکرٹری-جنرل-علامہ-اقتدار-نقوی-کا-جنوبی-اضلاع-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org