QR CodeQR Code

آصف زرداری اور بلاول کل امریکی صدر اوباما کیجانب سے ناشتے کی دعوت میں شرکت کرینگے

3 Feb 2016 18:17

اسلام ٹائمز: آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو وفاق کیساتھ معاملات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے، خورشید شاہ اور رحمان ملک کو سیاسی قیادت سے رابطوں کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیاسی امور اور سندھ حکومت کے اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، جبکہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری پر بیان بازی بھی نہ کیجائے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خورشید شاہ اور رحمان ملک کو وفاق کے ساتھ رابطے اور معاملات بہتر بنانے کیلئے سیاسی قیادت سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے ملک میں جاری سیاسی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو وفاق کے ساتھ رابطے اور معاملات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ آصف زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور سینیٹر رحمان ملک کو سیاسی قیادت سے رابطوں کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیاسی امور اور سندھ حکومت کے اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، جبکہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری پر بیان بازی بھی نہ کی جائے۔ واضح رہے سابق صدر آصف زرداری اس وقت امریکا میں موجود ہیں، جہاں وہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ کل امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے ناشتے کی دعوت میں شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 517923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/517923/ا-صف-زرداری-اور-بلاول-کل-امریکی-صدر-اوباما-کیجانب-سے-ناشتے-کی-دعوت-میں-شرکت-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org