QR CodeQR Code

پی آئی اے کے مینجر کمیونیکیشن عنایت رضا سپرد خاک

3 Feb 2016 18:51

اسلام ٹائمز: ملازمین کے احتجاج پر فائرنگ سے جاں بحق عنایت رضا کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد میں واقع مسجد و امام بارگاہ باب العلم میں مولانا شہنشاہ نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی، جس میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، عنایت رضا نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پی آئی اے ملازمین کے احتجاج پر فائرنگ سے جاں بحق پی آئی اے کے مینیجر کمیونیکیشن عنایت رضا کو رات گئے سپردِ خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مینجر کمیونیکیشن عنایت رضا کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد کی فائیو اسٹار چورنگی پر واقع مسجد و امام بارگاہ باب العلم میں مولانا شہنشاہ حسین نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں قریبی عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عنایت رضا نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پی آئی اے کے ایئرکرافٹ انجینیر سلیم اکبر کی نماز جنازہ بھ آج ماڈل کالونی میں ادا کر دی گئی، ان کے بھائی کے مطابق سلیم اکبر 1989ء سے پی آئی اے سے وابستہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 517941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/517941/پی-آئی-اے-کے-مینجر-کمیونیکیشن-عنایت-رضا-سپرد-خاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org