0
Wednesday 3 Feb 2016 20:27

اپوزیشن جماعتیں مزدوروں کے شانہ بشانہ سڑکوں پر آگئیں تو حکمرانوں کے محل لرز جائیں گے، خورشید شاہ

اپوزیشن جماعتیں مزدوروں کے شانہ بشانہ سڑکوں پر آگئیں تو حکمرانوں کے محل لرز جائیں گے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ سید خورشید احمد شاہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی کابینہ کے اہم وزرا کے ماضی میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی نفی ہے اور ہم حکمرانوں کو ماضی کی طرح ایک بار پھر ملک کے قیمتی اثاثے اونے پونے داموں نہیں بیچنے دیں گے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین اور کارکنان کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے کچھ وزراء مزدوروں کے خلاف بیان دیکر جمہوریت اور جمہوری اقدار کی نفی کر رہے ہیں اور ایسی باتیں کسی اَمر کو تو جچتی ہیں مگر منتخب وزیر اعظم اور منتخب وزراء کو زیب نہیں دیتیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی آئی اے کے کارکنوں کے قتل پر بجائے تعزیت کرنے اور معزرت خوایانہ رویہ اپنانے کے حکومت کا سربراہ پی آئی اے کے ملازمین کو دھمکیاں دے تو یہ قابل افسوس اور قابل مزمت رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم اور طاقت سے محنت کشوں کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا، اس لئے ابھی بھی وقت ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور طاقت کے خمار سے باہر نکل آئیں۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں مزدوروں کے شانہ بشانہ سڑکوں پر آگئیں تو پھر حکمرانوں کے اقتدار کے یہ محل لرز جائیں گے جن کی طاقت کے گھمنڈ میں آج یہ غریبوں اور مزدوروں کو روندنے پر تلے ہوئے ہیں۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ وہ دن گزرے ابھی بہت عرصہ نہیں ہوا کہ جب تحریک انصاف کے دھرنے کے خوف سے حکمرانوں کے ہاتھ پاوں کانپ رہے تھے اور ان کا اقتدار لرز رہا تھا۔ مگر آج حکمران اپنی نااہلی اور آمرانہ رویے کی وجہ سے پھر ان حالات کو دعوت دے رہے ہیں کہ ایک بار پھر عوام کے ہاتھ ان کے گریبانوں تک آپہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی پکڑ دھکڑ غیرقانونی ہے اور ہم حکومت کے اس اقدام کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کوئی مزدوروں کی تحریک کو نہیں روک سکے گا، 26 فیصد والا ڈرامہ نیا نہیں یہ بندر بانٹ کی نئی قسم ہے، یہ ڈرامہ ہم پی ٹی سی ایل میں بھی دیکھ چکے ہیں، قمر زمان کائر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب کہہ رہے ہیں کہ یہ لوگ سیاست کر رہے ہیں،ریلوے پریم یونین بھی پی آئی اے ملازمین کے دھرنے میں پہنچ گئے۔ اس موقع پر سنیٹر فرحت اللّہ بابر اور چوہدری منظور احمد سابق ایم این اے بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 517964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش