QR CodeQR Code

ہندوستان و پاکستان کے خفیہ مذاکرات جاری، رپورٹ

3 Feb 2016 20:50

اسلام ٹائمز: رپورٹ کے مطابق پٹھان کوٹ حملے کے بعد دونوں ممالک کے مشیر فوجی سلامتی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔ دریں اثنا بھارتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ امور وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کی مرکزی حکومت نے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت خاموشی سے ان آپشنز پر غور کر رہے ہیں جن کے ذریعے کچھ عناصر کی کوششوں کے باوجود بلا تعطل امن مذاکرات جاری رکھے جا سکیں۔ سی این ایس مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب دونوں ممالک سیکریٹری خارجہ کی سطح کے مذاکرات کی تاریخ طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ مذاکرات جنوری کے وسط میں ہونے تھے تاہم پٹھان کوٹ حملے کے بعد ملتوی کر دئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پٹھان کوٹ حملے کے بعد دونوں ممالک کے مشیر فوجی سلامتی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔ دریں اثنا بھارتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ امور وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کی مرکزی حکومت نے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں تاہم ان کے نتائج آنے میں وقت لگے گا، ہم دوست بدل سکتے ہیں لیکن ہمسائے نہیں۔


خبر کا کوڈ: 517970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/517970/ہندوستان-پاکستان-کے-خفیہ-مذاکرات-جاری-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org