0
Wednesday 3 Feb 2016 21:02

گلگت بلتستان کے عوام شاہراہ قراقرم پر کسی بھی وقت محفوظ سفر کرسکتے ہیں، حفیظ الرحمان

گلگت بلتستان کے عوام شاہراہ قراقرم پر کسی بھی وقت محفوظ سفر کرسکتے ہیں، حفیظ الرحمان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے خصوصی تعاون سے گلگت بلتستان کے عوام کو شاہراہ قراقرم پر سفر کے حوالے سے درپیش سب سے بڑا مسئلہ حل ہوا اور شاہراہ قراقرم پر مسافروں کو کانوائی کے وجہ سے درپیش بے پناہ مشکلات تھی۔ کانوائی سسٹم کے خاتمے سے گلگت بلتستان کے عوام کو اس بڑے مسئلے سے چھٹکارا حاصل ہوا، اب گلگت بلتستان کے عوام باآسانی شاہراہ قراقرم پر کسی بھی وقت محفوظ سفر کرسکتے ہیں۔ وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے دونوں صوبوں کے ایپکس کمیٹی کا مشترکہ اجلاس پشاور میں منعقد ہوا تھا، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ یکم فروری سے کانوائی سسٹم کا مکمل خاتمہ ہوگا اور خیبر پختونخواہ کی حدود میں مسافروں کو سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ دونوں صوبوں کا مشترکہ ایپکس اجلاس کا انعقاد اور اس اہم مسئلے کو حل کرنے میں کور کمانڈر 10کور، کور کمانڈر پشاور اور فورس کمانڈرFCNA کا کردار قابل تحسین رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 517974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش