QR CodeQR Code

اورنج ٹرین منصوبے کی وجہ سے نون لیگ لاہور سے الیکشن ہار جائے گی، ممتاز اختر کاہلوں

3 Feb 2016 23:48

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے، جس کے خلاف 6 فروری کو پی ٹی آئی بھرپور احتجاج کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سرگودہا کے سٹی آرگنائزر و سینئر راہنما الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے، جس کے خلاف 6 فروری کو پی ٹی آئی بھرپور احتجاج کریگی۔ انہوں حکومت پر نتقید کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ لاہور میں بھی مسلم لیگ ن اپنی نششتیں نہیں جیت سکے گی اورنج اور میٹرو ٹرین سے جس طرح لوگوں کے گھر مسمار کئے جارہے ہیں وہ عوام کو کسی صورت قبول نہیں۔ واضح رہے کہ لاہور میں اورنج ٹرین منصوبہ کیوجہ سے آثار قدیمہ کی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 518017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518017/اورنج-ٹرین-منصوبے-کی-وجہ-سے-نون-لیگ-لاہور-الیکشن-ہار-جائے-گی-ممتاز-اختر-کاہلوں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org