QR CodeQR Code

دہشت گردوں کیخلاف موثر کارروائی کیلئے انٹیلی جنس نیٹ ورک ضروری ہے، روسی ترجمان

4 Feb 2016 01:01

اسلام ٹائمز: وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوو نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہماری سرگرمیوں کو زیادہ موثر بنانے کیلئے ضروری ہو گیا ہے کہ ہم مشرق وسطیٰ کے خطے میں اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو جلد توسیع دیں۔


اسلام ٹائمز۔ روسی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوو نے کہا کہ دہشت گردوں کے بارے میں درست خفیہ معلومات حاصل کرنے کیلئے ہم نے بغداد میں انفارمیشن سینٹر قائم کر دیا ہے، اسی سینٹر کی جانب سے ہمیں انٹیلی جنس اطلاعات ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہماری سرگرمیوں کو زیادہ موثر بنانے کیلئے ضروری ہو گیا ہے کہ ہم مشرق وسطیٰ کے خطے میں اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو جلد توسیع دیں، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا درست سراغ لگانا اور انہیں زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کیلیے قابل بھروسہ خفیہ معلومات ناگزیر ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری فضائیہ درست خفیہ معلومات کی بنیاد پر ہی شام میں کامیاب کارروائیاں کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 518054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518054/دہشت-گردوں-کیخلاف-موثر-کارروائی-کیلئے-انٹیلی-جنس-نیٹ-ورک-ضروری-ہے-روسی-ترجمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org