QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی میں لیویز فورس کی 187 اسامیوں پر بھرتی مکمل

4 Feb 2016 05:54

اسلام ٹائمز: لیویز فورس کے ان جوانوں کو امن وامان کے قیام کے لئے اہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ پولیٹیکل انتظامیہ پرعزم ہے کہ لیویز فورس کی استعداد بڑھانے سے امن وامان کےقیام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں لیویز فورس کے 187 آسامیوں پر بھرتی کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، چھ خواتین بھی نئے دستے کا حصہ بنیں گی۔ خیبر ایجنسی میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے لیویز فورس میں نئی 187 آسامیوں پر بھرتی کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس کے لئے 3331 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا جبکہ پہلی بار 6 خواتین بھی فورس کاحصہ بن گئیں۔ لنڈی کوتل ایف سی چھائونی میں بھرتی کے تمام مراحل کی شفافیت یقینی بنانے کے لئے پاکستان ٹسٹنگ سروسز کو نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اس عمل کے دوران پولیٹیکل انتظامیہ، فاٹا سیکریٹر یٹ اور سیکورٹی فورسز حکام بھی موجود رہے۔ لیویز فورس کے ان جوانوں کو امن وامان کے قیام کے لئے اہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ پولیٹیکل انتظامیہ پرعزم ہے کہ لیویز فورس کی استعداد بڑھانے سے امن وامان کےقیام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 518070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518070/خیبر-ایجنسی-میں-لیویز-فورس-کی-187-اسامیوں-پر-بھرتی-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org