0
Thursday 4 Feb 2016 10:52

دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا جائے گا، ڈاکٹر حیدر اشرف

دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا جائے گا، ڈاکٹر حیدر اشرف
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ دہشتگرد اسلام کا نام استعمال کر کے معصوم پاکستانیوں پر بزدلانہ حملے کر رہے ہیں، ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیاجائے گا اور پاکستان کے بسنے والے کروڑوں افراد پُرامن فضا میں زندگی بسر کر سکیں گے، لاہور پولیس شہر میں تعلیمی اداروں کو فُول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاہور کے لاء کالجز کے منتظمین سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایس پی سیکیورٹی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے منتظمین کو بلا کر ملاقات کرنے کا مقصد خوفزدہ کرنا نہیں بلکہ سیکیورٹی تھریٹس سے آگاہ کرنا اور اس کے پیش نظر مل جل کر حفاظتی اقدامات کو مکمل کروانا ہے، پولیس نے تعلیمی اداروں کے منتظمین کو SOP کے مطابق جن حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ہے ان کو نامکمل ہونے کی صورت میں فوری طور پر مکمل کروایا جائے۔

ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے اس موقع پر کہا کہ ہر تعلیمی ادارے کے منتظمین کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ پڑھنے والے بچوں اور سٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر تعلیمی ادارے میں باؤنڈری وال بننی اور خاردارتاریں لگی ہوئی چاہئیں، سرچ لائٹس نصب اور مورچے بنانے چاہئیں، سکیورٹی گارڈز کی تصدیق بذریعہ سپیشل برانچ اور ٹریننگ مکمل ہونی چاہئیں۔ سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس اور نائٹ ویژن کیمرے نصب ہونے چاہئیں، طالب علموں کو پک اینڈ ڈراپ کرنے والی بسوں کے ڈرائیورز کی تصدیق اور ہر بس میں سیکیورٹی گارڈ ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن تعلیمی اداروں میں موک ایکسرسائز نہیں وہ متعلقہ ایس پی حضرات کے ذریعے موک ایکسرسائز مکمل کروائیں۔ طالب علموں کو پڑھاتے ہوئے نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے آگاہی دینی چاہئے۔ پولیس اور تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط کوآرڈینیشن کیلئے تعلیمی اداروں کی طرف سے فوکل پرسن مقرر ہوں۔ ہر تعلیمی ادارے میں پینک بٹن نصب ہونے چاہئیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کی طرف سے فوری ریسپانس حاصل ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام اقدامات مکمل کر کے جامع رپورٹ ڈی آئی جی آفس بھجوائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 518086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش