0
Thursday 4 Feb 2016 11:02

پُرامن اور غیر مسلح تنظیموں کو دہشتگردوں کی طرح ڈیل نہ کیا جائے، ساجد میر

پُرامن اور غیر مسلح تنظیموں کو دہشتگردوں کی طرح ڈیل نہ کیا جائے، ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان پروفیسر ساجد میر نے کالجز اور یونیورسٹیز میں دعوت وتبلیغ پر پابندی کے فیصلے کو غیر دانشمندانہ اور مسلم لیگ (ن) کے مذہبی ووٹ بنک پر حملہ قرار دیا ہے، حکومت دہشتگردی کے خاتمے کی حکمت عملی پر نظرثانی کرے اور مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائے، پُرامن اور غیرمسلح تنظیموں کو شدت پسندوں اور دہشتگردوں کی طرح ڈیل نہ کیا جائے اس طرح کی مس ہینڈلنگ کے منفی نتائج نکلیں گے۔مرکزی دفتر میں کابینہ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام دینی قوتیں دہشت گردی کی لعنت سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہیں ہم نے نیشنل ایکشن پلان کی اسی وجہ سے حمایت کی تھی کہ ملکی سلامتی سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں ہو سکتی اگرچہ نیشنل ایکشن پلان پر ہمارے بھی تحفظات تھے تاہم ہم نے وسیع تر ملکی مفاد اور قیام امن کی خاطر اسے نہ صرف قبو ل کیا بلکہ تعاون بھی کیا اور کر بھی رہے ہیں، مگر کالجز اور یونیورسٹیز میں تبلیغی سرگرمیوں پر پابند لگا دینا درست اقدام نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 518087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش