0
Monday 24 Jan 2011 20:37

چہلم کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،بھاری تعداد میں اسلحہ اور خودکش جیکٹس برآمد،2 دہشت گرد گرفتار

چہلم کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،بھاری تعداد میں اسلحہ اور خودکش جیکٹس برآمد،2 دہشت گرد گرفتار

کراچی: ایکسائز پولیس سندھ نے کراچی میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ، خودکش جیکٹس، تیار بم، راکٹ لانچر اور منشیات برآمد کر کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز سندھ شعیب صدیقی کے مطابق خیرپور کے قریب رسول آباد میں شاہراہ پر چیکنگ کے دوران ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران دس کلو گرام تیار بم، خودکش جیکٹیں، ہینڈ گرینیڈ اور راکٹ لانچر برآمد کر لئے گئے۔ یہ اسلحہ اور گولہ بارود میران شاہ سے کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق وزیرستان سے ہے جن میں ایک کا نام مرزک اور دوسرے کا نام غازی خان بتائے جاتے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں سمیت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے، جس کیلئے گولہ بارود اور دیگر اسلحہ منتقل کیا جا رہا تھا۔ پولیس اور حساس اداروں نے ملزمان سے تحقیقات اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
جنگ نیوز کے مطابق چہلم کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کنڈیارو کے قریب کینوؤں سے بھرے ٹرک سے چار خودکش جیکٹس سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر ایکسائز سکھر احمد بخش سولنگی نے رسول آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایکسائز پولیس کنڈیارو نے رسول آباد کے قریب ناکہ بندی کے دوران کینوؤں سے بھرے ٹرک سے چار خودکش جیکٹس سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ قبضے میں لیے گئے اسلحے میں پچاس دستی بم، دو درجن سے زائد راکٹ لانچر اور سات کلاشن کوف سمیت منشیات بھی شامل ہے۔ ٹرک کو وزیرستان سے کراچی لے جایا جا رہا تھا جہاں پر دہشت گردوں نے چہلم کے موقع پر بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ ڈائریکٹر ایکسائز سکھر کے مطابق گرفتار ہونے والے ایک دہشت گرد غازی خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے جبکہ ورزک نامی دوسرا دہشت گرد ٹانک کا رہایشی بتایا جاتا ہے۔ ایکسائز پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

خبر کا کوڈ : 51811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش