0
Thursday 4 Feb 2016 18:54

پی آئی اے کے ملازمین پر تشدد جمہوریت کا قتل ہے، علامہ عون نقوی

پی آئی اے کے ملازمین پر تشدد جمہوریت کا قتل ہے، علامہ عون نقوی
اسلام ٹائمز۔ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے اجلاس سے خطاب کے دوران علامہ محمد عون نقوی نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنایا گیا لیکن آج بھی ہم تعلیمات محمدﷺ و آل محمدﷺ سے دور ہیں جو کہ افسوسناک ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اسلام کی ترویج میں اپنا حصہ ڈالیں اور معاشرے کو پاکیزگی کا ماحول فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ PIA کے ملازمین پر تشدد جمہوریت کا قتل ہے، وفاقی حکومت تمام معطل ملازمین کو فوری بحال کرے اور شہید ملازمین کے ورثاء کو مناسب معاوضے کے ساتھ ساتھ سروس اور دیگر مراعات بھی دی جائیں، حکمرانوں کی ناقص کارکردگی اور حکمت عملی سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اب بھی اگر ہوش اور عقلمندی سے کام نہ لیا گیا تو عوام مزید مشکلات میں پھنس جائیں گے۔ اس موقع پر جاوید اختر کربلائی، سہیل شاہ، کامل زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور متاثرہ ملازمین اور شہید ہونیوالوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 518220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش