0
Thursday 4 Feb 2016 22:13

جماعت اسلامی کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منائے گی، ملتان میں ریلی کی قیادت حافظ ادریس کریں گے

جماعت اسلامی کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منائے گی، ملتان میں ریلی کی قیادت حافظ ادریس کریں گے
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر 5 فروری 2016ء بروز جمعتہ المبارک کو کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد اور اُن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر منانے کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان اور جنوبی پنجاب میں بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ ملتان سے جاری بیان کے مطابق دن کا آغاز نماز فجر کے بعد کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے خصوصی دُعائوں سے ہوگا۔ بعدازاں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد ہوگا اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ ملتان میں 10 بجے دن حسین آگاہی سے چوک گھنٹہ گھر تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی، جس کی قیادت جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر حافظ محمد ادریس، ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی، صدر ڈسٹرکٹ بار عظیم الحق پیرزادہ کرینگے۔ ریلی میں وکلا، طلبہ، تاجر، مزدور، علماء و کسان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شریک ہونگے۔ قبل ازیں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت محترمہ رفیعہ فاطمہ، محترمہ لالہ رخ، محترمہ ارم امین، محترمہ سلمیٰ نتکانی کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی، جس میں خواتین وبچوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ اسلامی جمعیت طلبہ، جماعت اسلامی یوتھ اور جماعت اسلامی کے مختلف حلقوں سے ریلیاں نکالی جائیں گی جو گھنٹہ گھر چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہونگیں۔
خبر کا کوڈ : 518271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش