QR CodeQR Code

وارثان شہداء کمیٹی چھلگری کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی

4 Feb 2016 23:25

اسلام ٹائمز: علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ کالعدم دہشتگرد جماعت کے سرغنہ مولوی رمضان مینگل کی گرفتاری مثبت اقدام ہے۔ دہشتگردی میں ملوث بقیہ کرداروں کو بھی گرفتار کیا جائے


اسلام ٹائمز۔ وارثان شہداء کمیٹی چھلگری کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی اور شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ اکبر حسین زاہدی اور وارثان شہداء کر رہے تھے۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف راستوں  سے ہوتے ہوئے مین شاہراہ پہنچے اور دھرنا دیا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چار مہینے گذر گئے مگر متاثرین چھلگری کے قاتل گرفتار نہیں کئے گئے، نصیر آباد  ڈویژن سمیت بلوچستان بھر میں دہشت گردوں کے سہولت کار اور تربیتی مراکز موجود ہیں، جن کے خلاف بھرپور آپریشن کی ضرورت ہے۔ کالعدم دہشتگرد جماعت کے سرغنہ مولوی رمضان مینگل کی گرفتاری مثبت اقدام ہے۔ دہشتگردی میں ملوث بقیہ کرداروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین نے مل کر  وارثان شھداء کے حق میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جو کہ ایک اچھی مثال ہے۔ ٢٠ فروری کو چھلگری میں مزار شھداء پر حاضر ہو کر ایم ڈبلیو ایم کے کارکن شھدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ دریں اثناء  وارثان شہداء چھلگری کا اہم اجلاس شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ٢١ فروری کو ڈیرہ مراد جمالی میں عظمت  شھداء کانفرنس منعقد کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 518291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518291/وارثان-شہداء-کمیٹی-چھلگری-کے-زیر-اہتمام-احتجاجی-ریلی-نکالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org