0
Friday 5 Feb 2016 15:10

یوم یکجہتی کشمیر، ڈی آئی خان میں مختلف تنظیموں کے زیراہتمام ریلیاں و سیمینار

یوم یکجہتی کشمیر، ڈی آئی خان میں مختلف تنظیموں کے زیراہتمام ریلیاں و سیمینار
اسلام ٹائمز۔ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتو ں کے زیراہتمام ریلیاں و جلسے اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں جماعت اسلامی نے ٹاؤن ہال کے قریب کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلی نکالی، جوکہ پوسٹ آفس چوک پر پہنچ کے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ضلعی امیر جماعت اسلامی زاہد محب اللہ نے کی۔ جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام الدعوۃ مرکز سے ٹانک اڈے تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف کالعدم تنظیموں کے ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس ریلی سے مختلف جہادی رہنماؤں نے خطاب کیا، اور بزور طاقت کشمیر کو آزاد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ریلی کی قیادت جماعت الدعوۃ کے صوبائی ترجمان عتیق الرحمن چوہان نے کی۔ سنی تحریک کے زیراہتمام تاج مسجد سے ایک جلوس نکالا گیا، جو توپانوالہ چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی کی۔ بلاول ہاؤس میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مقررین نے کہاکہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ کشمیر کے مسئلہ پر کوئی سودا بازی قبول نہیں کرینگے۔ بھارت کو کشمیر میں اپنے مظالم بند کرنا ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 518311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش