0
Friday 5 Feb 2016 15:43

صوبے میں مدارس کی رجسٹریشن کا کام تقریباً مکمل کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

صوبے میں مدارس کی رجسٹریشن کا کام تقریباً مکمل کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں تمام فرقوں میں ہم آہنگی موجود ہے، اور مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے علمائے کرام کا تعاون قابل تحسین ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں مذہبی ہم آہنگی اور ایک ہی وقت میں نماز کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرسردار یوسف کا کہنا تھا کہ ہم عالمی بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں، جس کی کامیابی کیلئے تمام فوقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعاون بہت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہے، اور تمام فرقوں کے علماء ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبے میں مدارس کی رجسٹریشن کا کام تقریباً مکمل کر چکے ہیں، مدارس کی رجسٹریشن میں علمائے کرام کا تعاون قابل تحسین ہے، مدارس کے نصاب میں کمپیوٹر کی تعلیم شامل کرنے کیلئے علماء کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، اور اس حوالے سے بہت جلد قانون بھی پاس کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 518317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش