QR CodeQR Code

تعلیمی اداروں پر حملے اور مدارس پر چھاپے مارنے والے دونوں دہشتگرد ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

5 Feb 2016 15:30

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکمران مغرب کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر اپنا بیڑا غرق کر رہے ہیں۔ ہم صرف ایک خدا کی خدائی مانتے ہیں، حکمرانوں کی خدائی نہیں مانتے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ حکمران مدارس کو نہ چھیڑیں۔ اگر مجبور کیا تو انہیں گھر بھیج دیں گے۔ مغرب کی ایماء پر مدارس پر چھاپے مارے جاتے ہیں۔ تعلیمی اداروں پر حملے اور مدارس پر چھاپے مارنے والے دونوں دہشت گرد ہیں۔ مدارس کی طرف بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ مدارس پر چھاپوں اور علماء کی گرفتاری کے خلاف صوبائی اجلاس میں لائحہ عمل طے کریں گے۔ مدارس میں پچاس لاکھ بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جن میں غریب اور یتیم بچے شامل ہیں۔ اصلاح معاشرہ کے لئے مدارس کی بڑی خدمات ہیں۔ مدارس کو چھیڑنے والے برباد ہوگئے۔ ڈانس، ناچ گانے، فحاشی و عریانی اور شراب نوشی کی سرعام اجازت ہے لیکن تبلیغ کی دعوت پر پابندی ہے، جو شرم کی بات ہے۔ حکمران مغرب کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر اپنا بیڑا غرق کر رہے ہیں۔ ہم صرف ایک خدا کی خدائی مانتے ہیں۔ حکمرانوں کی خدائی نہیں مانتے۔ جمعیت کی مرکزی شوریٰ نے نظریاتی کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کی تمام سفارشات منظور کیں۔ اب صوبائی جماعت انضمام کے طریقہ کار پر مشاورت کرے گی۔ جمعیت کے سو سال پورے ہو رہے ہیں۔ 2017ء میں پشاور میں تین روزہ عالمی کانفرنس ہوگی، تمام ذمہ داران ابھی سے تیاری شروع کریں۔


خبر کا کوڈ: 518318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518318/تعلیمی-اداروں-پر-حملے-اور-مدارس-چھاپے-مارنے-والے-دونوں-دہشتگرد-ہیں-مولانا-عبدالغفور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org