0
Friday 5 Feb 2016 16:54

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پوتی کا دلچسپی سوال اور وزیراعلیٰ کا جواب

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پوتی کا دلچسپی سوال اور وزیراعلیٰ کا جواب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ان کی پوتی نے انتہائی خوبصورت سوال پوچھا کہ، دادا ابو آج ہم سکول کیوں نہیں گئے، جس پر شہباز شریف نے نفیسہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے بارے میں بتایا۔ شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پیغام جاری کیا کہ ان کی ننھی پوتی نفیسہ نے سوال کیا کہ آج ہم سکول کیوں نہیں گئے جس پر شہباز شریف نے پوتی کو آج کے دن کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بیٹا آج کشمیر ڈے ہے، جس پر ننھی نفیسہ نے تجسس بھرے انداز میں ایک اور سوال کیا کہ ایسا کیوں؟۔ شہباز شریف نے اپنی پوتی کو بتایا کہ آج کے دن پوری قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے، کشمیر عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو یوم یکجہتی کشمیر کے بارے میں بتانا چاہیے کہ کشمیریوں نے حق خودرادیت کیلئے کئی جانیں قربان کیں اور انہیں بتانا ہماری ذمہ داری کا حصہ ہے کہ ہم کشمیروں کا ساتھ کیوں دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 518324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش