QR CodeQR Code

کشمیر پر بھارت کے جابرانہ تسلط کیخلاف اقوام عالم کا سکوت متعصبانہ سوچ کا نتیجہ ہے، مصور خان

5 Feb 2016 22:56

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم چوک اعظم کے سیکرٹری جنرل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ خود کو عالمی حقوق کا چمپیئن سمجھنے والی سامراجی طاقتوں کی مسئلہ کشمیر پر خاموشی اس حقیقت کا بین ثبوت ہے کہ انہیں مسلمانوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان چوک اعظم کے سیکرٹری جنرل مصور خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی شہ رگ کشمیر پر بھارت کے جابرانہ تسلط کے خلاف اقوام عالم کا سکوت متعصبانہ سوچ کا نتیجہ ہے۔ خود کو عالمی حقوق کا چمپیئن سمجھنے والی سامراجی طاقتوں کی مسئلہ کشمیر پر خاموشی اس حقیقت کا بین ثبوت ہے کہ انہیں مسلمانوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ جب تک مسئلہ کشمیر کا پرامن اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں نکلتا تب تک پورا خطے کی سلامتی کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہے گا۔ ہندوستانی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کے ذریعے حق خود ارادیت کی آواز کو دبانا کی کوششوں میں مصروف ہے۔ بنیادی حقوق کے اس استحصال پر اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ کچھ مخفی قوتیں گلگت بلتستان اور کشمیر کے حوالے سے شکوک شبہات پیدا کر کے ہمیں داخلی انتشار کا شکار بنانا چاہتی ہیں۔ ہم ان بیرونی طاقتوں سے ہوشیار رہنا ہو گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر پاکستان کے عضوِ بدن ہیں جنہیں کبھی جسم سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 518364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518364/کشمیر-پر-بھارت-کے-جابرانہ-تسلط-کیخلاف-اقوام-عالم-کا-سکوت-متعصبانہ-سوچ-نتیجہ-ہے-مصور-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org