QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر انتخابات سیاسی دباؤ پر ملتوی کیا، مولا بخش چانڈیو

5 Feb 2016 21:21

اسلام ٹائمز: کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے پر تعجب ہوا ہے، اور بلدیاتی الیکشن کے مراحل مکمل نہ ہونے پر عوام میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے، عدالتی فیصلے کے بغیر ہی الیکشن ملتوی کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی دباؤ کے تحت مخصوص نشستوں پر الیکشن نہیں کرا رہا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے پر تعجب ہوا ہے، اور بلدیاتی الیکشن کے مراحل مکمل نہ ہونے پر عوام میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر انتخابات کو سیاسی دباؤ کے تحت ملتوی کیا ہے، لیکن ہم نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی میں الیکشن کے فیصلے کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے الیکشن کے انعقاد کا حکم دیا تھا، لیکن عدالتی فیصلے کے بغیر ہی الیکشن ملتوی کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 518381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518381/الیکشن-کمیشن-نے-مخصوص-نشستوں-پر-انتخابات-سیاسی-دباؤ-ملتوی-کیا-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org