0
Friday 5 Feb 2016 21:51

پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ میں اہلکار ملوث ہوئے تو سخت کارروائی کرینگے، ڈی جی رینجرز

پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ میں اہلکار ملوث ہوئے تو سخت کارروائی کرینگے، ڈی جی رینجرز
اسلام ٹائمز۔ ڈی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کے واقعے میں اگر پولیس یا رینجرز کا کوئی اہلکار ملوث پایا گیا، تو اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سہیل بلوچ کی قیادت میں پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 3 رکنی وفد نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی، جس میں گزشتہ روز پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات پر بات چیت کی گئی، جبکہ اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ احتجاجی ملازمین پر فائرنگ اور جاں بحق افراد کے قتل میں ملوث افراد کا چشم دید گواہ یا شواہد یا پھر ویڈیو کسی کے پاس بھی ہو، تو وہ تحقیقاتی کمیٹی کو مہیا کرے۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ اگر پولیس یا رینجرز کا کوئی اہلکار بھی واقعے میں ملوث پایا گیا، تو اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت رینجرز حکام جاں بحق ہونے والے پی آئی اے ملازمین کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے ان کے گھر جائیں گے۔ اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ نے کہا کہ فائرنگ کے حوالے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کوآرڈینیشن کمیٹی بنا دی ہے، کیونکہ ہم تفتیش میں معاونت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے دھرنے کے مقام سے رینجرز کو ہٹانے کی یقین دہانی کروا دی ہے، اور واقعے میں ملوث افراد کو کیفر دار تک پہنچانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 518393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش