0
Saturday 6 Feb 2016 09:49

پی آئی اے ملازمین اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام

پی آئی اے ملازمین اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام
اسلام ٹائمز۔ حکومت اور پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حتمی نتیجے پر پہنچنے تک فلائٹ آپریشن معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی وفد سے آج دوبارہ ملاقات ہو گی۔ حکومت اور ہڑتالی ملازمین اپنی اپنی ضد پر اڑ گئے اور پی آئی اے کے طیارے ابھی تک اُڑ نہ پائے۔ فریقین نے میں نہ مانوں کی رٹ لگالی۔ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کراچی میں چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر اور سینیٹر نہال ہاشمی سے ملاقات کی جس کے بعد محمد زبیر نے ملازمین سے فضائی آپریشن بحال کرنے کی درخواست کی، دوسری طرف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ نے بتایا کہ حکومتی وفد سے ملاقات بامعنی رہی، ان کے موقف کو سنا گیا لیکن کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر فضائی آپریشن بحال نہیں کریں گے۔ حکومت چار لاپتہ ساتھیوں کو بازیاب کرائے جبکہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ نئی ایئرلائن کی تشکیل کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، کوشش ہے کہ پیر تک تمام معاملات حل کر لیں۔ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 9 فیصد شیئرز پرائیویٹ جبکہ 91 فیصد شیئرز حکومت کے پاس ہیں۔
خبر کا کوڈ : 518445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش