QR CodeQR Code

امریکہ کا سعودی عرب کیجانب سے شام میں زمینی فوج بھیجنے کے اعلان کا خیر مقدم

5 Feb 2016 23:48

اسلام ٹائمز: امریکی ریاست نواڈا میں فوجی اڈے کے دورے پر امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے سعودی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خبریں اچھی ہیں اور وہ آئندہ ہفتے برسلز میں اس بارے میں سعودی وزیرِ دفاع سے بات چیت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے سعودی عرب کی جانب سے امریکہ کی زیرِ قیادت اتحاد کی جانب سے شام میں داعش کے خلاف کسی بھی زمینی فوجی کارروائی میں شامل ہونے کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا کہ اتحادی ممالک کی جانب سے سرگرمیوں میں اضافہ امریکہ کے لئے دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کو آسان بنا دے گا۔ ریاست نوادا میں فوجی اڈے کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی خبریں اچھی ہیں اور وہ آئندہ ہفتے برسلز میں اس بارے میں سعودی وزیرِ دفاع سے بات چیت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پیشکش سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی حکومت داعش کے خلاف جنگ میں کچھ زیادہ کرنے پر تیار ہے

دیگر ذرائع کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب کی جانب سے شام میں داعش کے خلاف زمینی فوج بھیجنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجؤوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ امریکی ریاست نواڈا میں فوجی اڈے کے دورے پر ایشٹن کارٹر نے سعودی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خبریں اچھی ہیں اور وہ آئندہ ہفتے برسلز میں اس بارے میں سعودی وزیرِ دفاع سے بات چیت کریں گے۔ ایشٹن کارٹر کے مطابق اتحادی ممالک کی جانب سے داعش مخالف سرگرمیوں میں اضافہ امریکہ کے لئے شدت پسند تنظیم کے خلاف کارروائی کو آسان بنا دے گا۔ اس سے پہلے سعودی عرب کی فوج نے شام میں داعش کےخلاف اپنی فوج بھیجنے کی پیشکش کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 518460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518460/امریکہ-کا-سعودی-عرب-کیجانب-سے-شام-میں-زمینی-فوج-بھیجنے-کے-اعلان-خیر-مقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org