QR CodeQR Code

اوباما اور شی جن پنگ کا شمالی کوریا کیخلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق، وائٹ ہاوس

6 Feb 2016 06:26

اسلام ٹائمز: وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ دونوں صدور نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے کے منصوبے کو اشتعال انگیز قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما اور چینی ہم منصب شی جن پنگ نے جوہری تجربے پر شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ دونوں صدور نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے کے منصوبے کو اشتعال انگیز قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ حالیہ جوہری تجربے پر شمالی کوریا کےخلاف سخت اقدامات کرے۔ دونوں رہنماوں نے شمالی کوریا کے خلاف سلامتی کونسل میں ایک موثر قرارداد لانے پر بھی زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 518492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518492/اوباما-اور-شی-جن-پنگ-کا-شمالی-کوریا-کیخلاف-مشترکہ-اقدامات-پر-اتفاق-وائٹ-ہاوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org