0
Saturday 6 Feb 2016 15:37

نواز شریف آمر ضیاء کی دنیا میں رہتا ہیں، اس لئے مزدوروں پر تشدد کر رہے ہں، بلاول بھٹو

نواز شریف آمر ضیاء کی دنیا میں رہتا ہیں، اس لئے مزدوروں پر تشدد کر رہے ہں، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کے ساتھ اتفاق فاؤنڈری جیسا سلوک کرنے سے گریز کریں، اور ملک کے مزدور طبقے کو نشانہ بنانا بند کریں، اپنے کارندوں اور گلو بٹوں کو احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے معصوم ملازمین کو ہراسان کرنے سے روکیں۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا پیغام واضح ہے کہ پیپلز پارٹی نے شروع سے ہی مزدور طبقے کے ساتھ ملکر ان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، اور کچھ بھی ہو جائے لیکن پیپلز پارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنان اور تمام جیالوں سے کہا ہے کہ وہ پیپلز یونٹی سمیت پی آئی اے کے ملازمین کے احتجاج میں شامل رہیں، اور اتحاد کے ذریعے نواز شریف حکومت کو بتائیں کہ ہم سب ایک ہیں، اور نام نہاد نجکاری کے نام پر شریف خاندان کے حصہ داروں کو قومی اثاثے تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنا پاکستان کے شہریوں کا بنیادی حق ہے، لیکن لگتا ہے کہ نواز شریف ڈکٹیٹر جنرل ضیاء کی دنیا میں رہتا ہے، اس لئے احتجاج کرنے والے مزدوروں پر تشدد کر رہے ہیں۔ چیئرمین پپلز پارٹی نے نواز حکومت کو خبردار کیا کہ شریف خاندان کے کارندوں کے ہاتھوں اغواء شدہ ہدایت اللہ سمیت پیپلز یونٹی کے دیگر رہنماؤں کو پیش کرکے پی آئی اے ملازمین کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف لاکھوں پاکستانیوں سے روزگار چھیننے کیلئے مزدور دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے، کھوکھلے منصوبوں پر اربوں روپے ضائع کئے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو بڑا نقصان ہو رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ نواز لیگ پیپلز پارٹی حکومت میں ریگولر کئے گئے وفاقی حکومت کے 70 ہزار ملازمین کو بے روزگار کرنے کی سازش کر رہی ہے، وزیر اعظم ایسا کوئی بھی قدم نہ اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 518550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش