QR CodeQR Code

سعودی عرب کیجانب سے پاکستان کو 15 سے 20 ارب ڈالر ملنے کا امکان

7 Feb 2016 00:19

اسلام ٹائمز: وزیر خزانہ سے جب سعودی سرمایہ کاری کے بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سعودی عرب کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنیوالی ہے۔ ہم سعودی عرب سے رابطہ میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی طرف سے چین کی طرز پر پاکستان کو پندرہ سے بیس ارب ڈالر ترقیاتی پیکچ ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو چین کی طرز کا ترقیاتی پیکچ ملنے کا امکان ہے، اس پیکچ کی مالیت پندرہ سے بیس ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ پیکچ پر بات چیت کیلئے سعودی عرب کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکچ پر سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران بات ہوئی تھی۔
دیگر ذرائع کے مطابق سعودی عرب سی پیک کی طرز پر پاکستان کو سرمایہ کاری کا 15 بلین ڈالر تک کا پیکیج دے سکتا ہے۔ سعودی ولی عہد کی ہدایت پر ماہرین کی ٹیم مارچ میں پاکستان کا دورہ کریگی، جو توانائی کے شعبے، ریفائنری سمیت مختلف سیکٹرز کے منصوبوں کا جائزہ لے گی۔ وزیر خزانہ سے جب سعودی سرمایہ کاری کے بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سعودی عرب کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنیوالی ہے۔ ہم سعودی عرب سے رابطہ میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 518699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518699/سعودی-عرب-کیجانب-سے-پاکستان-کو-15-20-ارب-ڈالر-ملنے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org