0
Sunday 7 Feb 2016 01:34

پی آئی اے کے معاملے پر گھٹیا اور گندی سیاست ہو رہی ہے، اسحاق ڈار

پی آئی اے کے معاملے پر گھٹیا اور گندی سیاست ہو رہی ہے، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے معاملے پر گھٹیا اور گندی سیاست ہو رہی ہے۔ حکومت ملکی مفاد پر کسی صورت بلیک میل نہیں ہوگی۔ اسلام آباد میں اقتصادی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا باقائدہ اجراء آج سے کر دیا گیا ہے جس کا مقصد کالے دھن کو سفید کرنا نہیں بلکہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔ قومی ائیر لائن کے مسئلہ پر وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کو گمراہ کیا گیا ہے، ادارے سے کسی ملازم کو نہیں نکلا جا رہا ہے۔ اس مسئلہ پر صرف سیاست کی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ معیشت کو سیاست سے الگ کرنے کا عہد کریں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں تیل کی قیمتیں دنیا میں سب سے کم ہیں اور اگر کوئی جماعت عوام کو مذید رعایت دینا چاہتی ہیں تو وہ اپنے صوبے میں پیسے بانٹ دے۔
اسحاق ڈار نے اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی بحال کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز نے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ اسٹیل مل مارکیٹ کے مقابلے میں مہنگی مصنوعات تیار کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مردم شماری کیلئے تمام سول تیاری مکمل ہے تاہم فوج کی ضروریات کے حوالے سے ابھی معاملات طے نہیں ہو سکے۔ فوج آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردوں کے خلاف مصروف عمل ہے اگر مردم شماری ملتوی ہوتی ہے تو اس سے قیامت نہیں آجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 518701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش