QR CodeQR Code

اقتدار کیلئے نہیں بلکہ سیاست خدمت سمجھ کر کرتے ہیں، چوہدری مجید

7 Feb 2016 10:35

اسلام ٹائمز: مظفرآباد میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آزاد خطہ میں ایجوکیشن کے ذریعے معاشی انقلاب لائیں گے۔ 2016ء کے انتخابات میں کلین سویپ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے گذشتہ روز مظفرآباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایجوکیشن کے ذریعے معاشی انقلاب لائیں گے۔ عوام کو ترقی و خوشحالی کے لیے میگا پراجیکٹس دیے، مزید منصوبے دیں گے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت انسانیت کے جس فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اس کی تکمیل کر کے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اقتدار کی سیاست نہیں کرتے خدمت خلق ہماری سیاست کا مرکزومحور ہے۔ 2016ء کے انتخابات میں کلین سویپ کریں گے اور خوشحالی کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 518734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518734/اقتدار-کیلئے-نہیں-بلکہ-سیاست-خدمت-سمجھ-کر-کرتے-ہیں-چوہدری-مجید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org