0
Saturday 6 Feb 2016 18:28
جو بھی شام کی حکومت کیخلاف ہتھیار اٹھاتا ہے وہ دہشتگرد ہے

جو غیر ملکی فوج شام میں آئیگی تابوت میں واپس جائے گی، ولید المعلم

ترکی اور اردن کی سرحدیں بند ہونے تک جنگ بندی کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا
جو غیر ملکی فوج شام میں آئیگی تابوت میں واپس جائے گی، ولید المعلم
اسلام ٹائمز۔ شام نے خبردار کیا ہے کہ اس کی سرزمین پر جارحیت کرنے والے غیر ملکی فوجیوں کے جنازے واپس بھیجے جائیں گے۔ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے دمشق میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شام پر جارحیت کرنے والے فوجی زندہ بچ کر نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شامی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی طرح کا حملہ شام پر جارحیت سمجھا جائے گا اور حملہ کرنے والے فوجیوں کے جنازے تابوت میں رکھ کر واپس لوٹائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا شام میں بری فوج بھیجنے پر راضی ہوگئے ہیں۔ شام کے وزیر خارجہ نے اس پریس کانفرنس میں جنیوا مذاکرات میں پیدا ہونے والے تعطل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں شریک مقابل فریق شامی گروہوں کے ہی درمیان کسی سیاسی راہ حل تک پہنچنے کا مخالف تھا۔ شامی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنیوا مذاکرات میں سعودی حمایت یافتہ وفد نے مذاکرات کی میز اس لئے ترک کر دی کہ شامی فوج، دہشت گردوں کے خلاف تیزی کے ساتھ پیشقدمی کر رہی ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی حمایت یافتہ وفد مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا، کہا کہ جیسے ہی نبل اور الزہرا کے علاقے آزاد ہوئے، سعودی حمایت یافتہ مذاکراتی وفد نے مذاکرات کی میز ترک کر دی۔ شام کے وزیر خارجہ نے دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی پیشقدمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے ہم اب شام کے بحران کے خاتمے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جو بھی شام کی حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھاتا ہے، وہ دہشت گرد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے جنگ بندی کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک شام سے ملنے والی ترکی اور اردن کی سرحدیں بند نہیں ہو جاتیں، اس وقت تک جنگ بندی کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ دیگر ذرائع کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید ال معلم نے کہا ہے کہ شامی فوج ملک کی سرحدوں کا تحفظ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ شام کیخلاف جارحیت کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ دمشق میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روس اور امریکہ کو شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔ شامی حکومت اپنے شہریوں کے حقوق کے حوالے سے پوری طرح آ گاہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 518737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش