0
Sunday 7 Feb 2016 10:50

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال
اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فضائی آپریشن 6 روز کے بعد جزوی طور پر بحال ہو گیا ہے۔ پی آئے اے انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دو طیارے عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے سودی عرب کے شہر جدہ پہنچ چکے ہیں۔ پی کے 7329 اور پی کے 741 رات 2 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوئیں۔ دونوں پروازوں کے ذریعے 800 عمرہ زائرین کو واپس لایا جائے گا۔ دونوں طیاروں کا عملہ اور گراؤنڈ سٹاف پی آئی اے کا ہی ہے۔ دوسری جانب حکومت نے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے عملے کی واپسی کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کہ فلائٹ آپریشن جلد بحال ہو جائے گا۔ ادھر پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی نوکریوں پر واپس آئیں اور اپنی ایئر لائن کو ان مشکل حالات سے نکالیں۔ راولپنڈی سے ہی پی آئی اے کی پرواز پی کے 606 مسافروں کو لے کر گلگت پہنچ گئی ہے جب کہ یہ پرواز وہاں موجود 200 سے زائد افراد کو واپس بھی لے کر آئے گی۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ اور گلگت جانے والی پروازوں کا تمام عملہ اور گراؤنڈ اسٹاف قومی ایئر لائن سے ہی تعلق رکھتا ہے۔ وہ پی آئی اے کے عملے سے اپیل کرتے ہیں وہ غیر مشروط طور پر اپنے فرائض دوبارہ سنبھال لیں۔
خبر کا کوڈ : 518740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش