QR CodeQR Code

سعودی عرب کا شام میں برّی فوج بھیجنے کا بیان ایک سیاسی لطیفہ ہے، جنرل حسین سلامی

7 Feb 2016 06:48

اسلام ٹائمز: ہفتے کی شام ایران کے چینل دو کیساتھ گفتگو میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے ڈپٹی کمانڈر انچیف کا کہنا تھا کہ آل سعود حکومت اپنے ملک میں امن قائم کرنے کیلئے دوسرے ملک کے فوجیوں کی مدد حاصل کر رہی ہے تو ایسی صورت میں کیا اس حکومت کی برّی فوج شام جیسے خطرناک اور خوفناک میدان میں اپنی زمینی فوج بھیج سکتی ہے۔؟


اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا برّی فوج شام بھیجنا ایک سیاسی لطیفہ ہے۔ بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ہفتے کی رات ایران کے ٹی وی چینل دو کو انٹرویو دیتے ہوئے شام میں سعودی عرب کی برّی فوج بھیجے جانے کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب کی فوجی طاقت عالمی رائے عامہ کی نگاہوں سے پوشیدہ نہیں ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب تو یمن کے عوام سے بھی بڑی شکست کھانے والا ملک ہے، حالانکہ اس غیر مساوی جنگ میں بعض دوسرے ممالک اس کا ساتھ دے رہے ہیں اور اپنے حریف پر کامیابی کے تمام وسائل اس کے پاس موجود ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے مزید کہا کہ سعودی عرب دوسرے ممالک سے حاصل کردہ کرائے کے فوجیوں کے ساتھ یمن کے عوام کے ساتھ جنگ لڑ رہا ہے اور آل سعود حکومت اپنے ملک میں امن قائم کرنے کے لئے دوسرے ملک کے فوجیوں کی مدد حاصل کر رہی ہے تو ایسی صورت میں کیا اس حکومت کی برّی فوج شام جیسے خطرناک اور خوفناک میدان میں اپنی برّی فوج بھیج سکتی ہے۔؟ بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے حلب کے شمال میں شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی حالیہ کامیابیوں کی جانب اشارہ کیا اور ان کامیابیوں کو اہم، حیرت انگیز اور تقدیر ساز قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 518743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518743/سعودی-عرب-کا-شام-میں-بر-ی-فوج-بھیجنے-بیان-ایک-سیاسی-لطیفہ-ہے-جنرل-حسین-سلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org