QR CodeQR Code

اسپین، پاکستانی سفارت خانے میں یوم یکجہتی کشمیر پر تصویری نمائش

7 Feb 2016 11:28

اسلام ٹائمز: تصویری نمائش میں مختلف تصویریں آویزاں کی گئی ہیں جو کشمیر کے اندر بھارتی افواج کے مظالم کی منظر کشی کرتے ہوئے ظلم و تشدد کی اصل کہانی بیان کرتی ہیں۔ اسپین میں موجود پاکستانی سفیر نے نمائش کا افتتاح کیا۔


اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدائے کشمیر کے لئے فاتحہ خوانی اور بزرگ کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کی جلد صحت یابی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔ اس موقع پر اسپین میں پاکستان کے سفیر رفعت مہدی نے حکومت پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بارے میں اصولی موقف پر قائم ہے اور کشمیر کی آزادی تک قائم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل نہیں ہوگا تب تک جنوبی ایشیاء میں امن قائم ہونا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت ملنے تک ان کا ساتھ دیں گے۔ پاکستانی سفیر نے پاکستان کے سفارت خانے میں ایک تصویری نمائش کا افتتاح بھی کیا جس میں مختلف تصویریں آویزاں کی گئی ہیں جو کشمیر کے اندر بھارتی افواج کے مظالم کی منظر کشی کرتے ہوئے ظلم و تشدد کی اصل کہانی بیان کرتی ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر پر مبنی اس تصویری نمائش کو دیکھنے پاکستانی، کشمیری اور مقامی اسپینش کمیونٹی کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ قونصلرز فیض احمد، شہزاد حسین اور امتیاز فیروز گوندل بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 518744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518744/اسپین-پاکستانی-سفارت-خانے-میں-یوم-یکجہتی-کشمیر-پر-تصویری-نمائش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org