0
Sunday 7 Feb 2016 12:57

کوئٹہ، سریاب روڈ پر پولیس گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق 4 زخمی

کوئٹہ، سریاب روڈ پر پولیس گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او کیچی بیگ کے بھائی شہید اور تین اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار معمول کے مطابق گشت کر رہے تھے کہ نیو سریاب کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے عبدالحکیم موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین اہلکار حوالدار خلیل احمد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی حماد الدین زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر چھ سالہ نادیہ بھی زخمی ہوگئی۔ پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی، لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاش اور زخمی اہلکاروں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شہید اہلکار ایس ایچ او کیچی بیگ عبدالقادر قمبرانی کا بھائی بتایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 518772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش