QR CodeQR Code

سارے منصوبے ختم کرکے بھاشا ڈیم، داسو اور نیلم جہلم جیسے منصوبے بنائے جائیں، خورشید شاہ

7 Feb 2016 15:15

اسلام ٹائمز: سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بل پارلیمنٹ میں جلد بازی میں منظور کرایا گیا، اب صورتحال یہ ہے کہ ہر روز قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، پی آئی اے ملازمین اور حکومت چاہے، تو پیپلز پارٹی معاملے کے حل کیلئے ثالثی پر تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سیئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے ملازمین اور حکومت چاہے، تو پیپلز پارٹی معاملے کے حل کیلئے ثالثی پر تیار ہے۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بل پارلیمنٹ میں جلد بازی میں منظور کرایا گیا، اب صورت حال یہ ہے کہ ہر روز قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، لیکن حکومت اپنی ضد پر قائم ہے، وزیراعظم کی زبان میں نرمی کے بجائے سختی آگئی ہے، پی آئی اے کے معاملے میں مذاکرات کے بجائے مار دھاڑ ہوئی، اس سے قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت قرض دے کر پی آئی اے کو 9 ماہ کا وقت دے، پی آئی اے ملازمین اور حکومت چاہے، تو پیپلز پارٹی معاملے کے حل کیلئے ثالثی پر تیار ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کسان کی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے پر پاکستان ترقی کرے گا، اورنج ٹرین منصوبے میں عوام کا پیسہ خرچ ہو رہا ہے، وہ پوچھتے ہیں کہ اس منصوبے پر لگایا گیا پیسہ پاکستان کا ہے یا صرف لاہور کا، سارے منصوبے ختم کرکے بھاشا ڈیم، داسو اور نیلم جہلم جیسے منصوبے بنائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے، وہ قوم کے آگے جوابدہ ہیں، ان پر الزامات لگانے والوں کے کئی ثبوت بھی لوگوں نے انہیں دیئے، لیکن گند سے گند صاف نہيں ہوتا، وہ منتظر ہیں کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں کب آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 518846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518846/سارے-منصوبے-ختم-کرکے-بھاشا-ڈیم-داسو-اور-نیلم-جہلم-جیسے-بنائے-جائیں-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org