0
Sunday 7 Feb 2016 15:28

کراچی میں کالعدم تنظیموں کے 7 دہشتگردوں سمیت 56 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی میں کالعدم تنظیموں کے 7 دہشتگردوں سمیت 56 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 56 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مصدقہ اطلاعات پر مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے، کارروائیاں لانڈھی، ملیر، لیاقت آباد، لیاری، عظمان آباد، رنچھوڑ لین، گھاس منڈی، صدر اور لائنز ایریا میں کی گئیں۔ آپریشن کے دوران 56 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، منشیات اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز کے ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، اشتہاری اور مفرور، ملزمان بھی شامل ہیں، ان ملزمان میں 7 کا تعلق کالعدم تنظیموں اور جبکہ 5 کا سیاسی جماعت سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 518849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش