QR CodeQR Code

خفیہ دستاویزات منظرعام پر آنے سے مشرق وسطیٰ امن عمل مشکل ہو جائے گا،امریکا

25 Jan 2011 12:23

اسلام ٹائمز:فلپ کرولی نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں فلسطین اور اسرائیلی تنازع حل کرانا امریکا کے لیے ایک چیلنج ہے، تاہم تنازعے کے متعلق خفیہ دستاویزات منظر عام پر آنے سے امریکا کا مقصد تبدیل نہیں ہو گا


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-امریکا کا کہنا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کے تنازعے کے متعلق خفیہ دستاویزات منظر عام پر آنے سے امن عمل میں مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرولی نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں فلسطین اور اسرائیلی تنازع حل کرانا امریکا کے لیے ایک چیلنج ہے، تاہم تنازعے کے متعلق خفیہ دستاویزات منظر عام پر آنے سے امریکا کا مقصد تبدیل نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خفیہ دستاویزات منظرعام پر آنے سے امن عمل کے لیے مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور تحقیقات کے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ حملے کی اسرائیلی تحقیقات غیر جانبدارانہ، قابل اعتماد اور شفاف ہے۔


خبر کا کوڈ: 51886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/51886/خفیہ-دستاویزات-منظرعام-پر-آنے-سے-مشرق-وسطی-امن-عمل-مشکل-ہو-جائے-گا-امریکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org