QR CodeQR Code

خورشید شاہ نے وزیراعظم کو بھولا، جبکہ فاروق ستار نے بچہ قرار دیدیا

7 Feb 2016 21:57

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائد حزب اختلاف نے حکومت اور پی آئی اے کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بھولے ہیں، حکومت پی آئی اے کو فنڈ اور عملے کو وقت دے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو بھولا اور فاروق ستار نے بچہ قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ نے حکومت اور پی آئی اے ملازمین میں ثالثی کی پیشکش بھی کی، لیکن ساتھ ہی کہا کہ نوازشریف بھولے ہیں، ان کو ابھی تک سیاست نہیں آئی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پی آئی اے کو حکومت فنڈز دے، اس کے بعد ملازمین کو وقت دیں کہ اس وقت میں اگر آپ نے ادارے کو نہ چلایا تو حکومت اپنا فیصلہ کرے گی۔ دوسری طرف ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے پی آئی اے ملازمین کے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ میاں نواز شریف بچے ہیں۔ اگر وہ چاہتے ہیں کہ پی آئی اے کا معاملہ حل ہو تو ان کو بڑا بن کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ان کے ساتھ ہے۔


خبر کا کوڈ: 518968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518968/خورشید-شاہ-نے-وزیراعظم-کو-بھولا-جبکہ-فاروق-ستار-بچہ-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org