QR CodeQR Code

شہدائے ملت جعفریہ کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، علامہ مرزا یوسف

7 Feb 2016 22:41

اسلام ٹائمز: المصطفیٰ امام بارگاہ پیپری بن قاسم میں منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کے دوران آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنے میں کردار ادا کرے، تسلسل سے ہونیوالی قتل و غارت گری سے عوام پریشان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی اور تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے تحت المصطفیٰ امام بارگاہ پیپری بن قاسم میں منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ شہداء ملت جعفریہ کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور جن مقاصد کیلئے شہداء نے اپنی جان قربان کی ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ علامہ اظہر حسین نقوی نے کہا کہ شہید کی موت قوم کیلئے حیات کا درجہ رکھتی ہے۔ مولانا منصور علی روحانی نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنے میں کردار ادا کرے۔ مولانا نشان حیدر نے کہا کہ تسلسل سے ہونیوالی قتل و غارت گری سے عوام پریشان ہے، بعد ازاں شہداء کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور عوام سے کہا گیا کہ وہ پر امن رہتے ہوئے حالات کا مقابلہ کریں، کانفرنس میں ماتمی انجمنوں، اسکاؤٹس گروپ اور قومی و ملی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 518981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518981/شہدائے-ملت-جعفریہ-کی-گراں-قدر-خدمات-کو-ہمیشہ-یاد-رکھا-جائیگا-علامہ-مرزا-یوسف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org