0
Monday 8 Feb 2016 10:24

کونسل کے فنڈز پر کشمیریوں کا حق ہے، چوہدری مجید

کونسل کے فنڈز پر کشمیریوں کا حق ہے، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت کو متعدد بار کمزور کرنے کی کوشش کی گئی مگر میرے ساتھ کھڑے ممبران اسمبلی اور پارٹی جیالوں نے سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ہم جھکنے اور بکنے والے نہیں۔ کشمیریوں کے حقوق پر سودے بازی نہیں کرنے دیں گے۔ انتخابات آ رہے ہیں ہر کوئی انتخابی مہم چلائے جو کوئی منتخب ہو گا بسمﷲ مگر یہ کسی کی بھول ہے کہ وہ دھونس، دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئے گا، ہم کشمیر کونسل کے فنڈز مخصوص مافیا کے ہاتھوں مخصوص لوگوں کی انتخابی مہم میں جھونکنے نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی کے بانی رہنما پیر سید نثار حسین شاہ کی برسی پر ان کے آستانہ پر منعقدہ بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ برسی اجتماع سے وزراء مطلوب انقلابی، جاویدبڈھانوی، سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز، سابق وزیراعلیٰ مہدی شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کونسل کے فنڈز پر کشمیریوں کا حق ہے ہم نے آنے والی نسلوں کے لئے تعمیر و ترقی کی بنیادیں رکھ دیں اب کوئی بھی وزیراعظم صرف آرڈرز پر وزارت عظمیٰ نہیں کرے گا بلکہ اسے چوہدری عبدالمجید کی طرح دن رات کام کرنا پڑے گا۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ محبت کا رشتہ لازوال ہے، مری کوہالہ موٹروے کی منظوری دی، آزادکشمیر کے اندر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بھی منظوری دینا چاہتا تھا مگر اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اجازت نہ دی اور وہ خواب پورا نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے مفاہمتی سیاست کو فروغ دیا ہم نے حکومت میں آ کر مفاہمتی عمل جاری رکھا جس کے نتیجہ میں ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار منتقل ہوا اور جب آصف علی زرداری بحیثیت صدر اپنی مدت پوری کر کے رخصت ہوئے تو وزیراعظم نوازشریف نے انہیں الوداعی دعوت دی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 519033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش