QR CodeQR Code

لکی مروت، بازار میں بم دھماکے سے دو افراد جاں بحق، دو زخمی

8 Feb 2016 12:17

اسلام ٹائمز: زندی اکبر خان نامی علاقے میں دیسی ساختہ بم دکان کے قریب نصب کیا گیا تھا، دھماکہ دکان کھولنے کے دوران ہوا، جس کی زد میں آکر دکاندار سمیت دو افراد جاں بحق، جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ بنوں کے قریب واقع ضلع لکی مروت کے علاقے زندی اکبر خان میں دکان کے قریب دیسی ساختہ بم نصب کیا گیا تھا۔ دکاندار نے جونہی اپنی دکان کھولنے کی کوشش کی، دھماکہ ہوگیا۔ جس کی زد میں آکر دکاندار سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت دین محمد اور شمس الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیسی ساختہ بم زمین میں نصب کیا گیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ذمہ داروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 519073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519073/لکی-مروت-بازار-میں-بم-دھماکے-سے-دو-افراد-جاں-بحق-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org