QR CodeQR Code

فضائی حملوں نے داعش کی جنگ جیتنے اور قبضہ کرنے کی صلاحیت ختم کردی، فرانس

8 Feb 2016 16:21

اسلام ٹائمز: داعش کے خلاف فرانسیسی فضائی کارروائیوں کے کمانڈر وائس ایڈمیرل رینیجین نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ داعش کے ٹھکانوں پر اتحادی افواج کی بمباری سے شدت پسند تنظیم کو بہت نقصان ہوا ہے اور وہ حملے کرنے کے بجائے اپنا دفاع کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فرانس نے کہا ہے کہ اتحادی افواج کے فضائی حملوں سے داعش بڑی حد تک کمزور پڑ گئی ہے، اب وہ جنگ جیتنے یا پھر کسی علاقے پر قبضہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، اتحادی جنگی طیاروں نے شدت پسند تنظیم کو کافی نقصان پہنچایا، اب داعش کو حملے کرنے کی بجائے اپنے دفاع کی فکر پڑ گئی ہے۔ فرانس کی جانب سے داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں کے کمانڈر وائس ایڈمیرل رینیجین نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ داعش کے ٹھکانوں پر اتحادی افواج کی بمباری سے شدت پسند تنظیم کو بہت نقصان ہوا ہے اور وہ حملے کرنے کے بجائے اپنا دفاع کر رہے ہیں۔ فرانس نے گذشتہ سال نومبر میں پیرس میں ہونے والے حملوں کے بعد عراق اور شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیاں شروع کی تھیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے بحری بیڑے سے داعش کے ٹھکانوں پر یومیہ اوسطً 20 حملے کیے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 519154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519154/فضائی-حملوں-نے-داعش-کی-جنگ-جیتنے-اور-قبضہ-کرنے-صلاحیت-ختم-کردی-فرانس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org