0
Monday 8 Feb 2016 18:03

پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے چوہدری نثار یا شہباز شریف سے مذاکرات کی شرط رکھ دی

پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے چوہدری نثار یا شہباز شریف سے مذاکرات کی شرط رکھ دی
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت سے مشروط مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اپنے مقصد کے حصول تک جدو جہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سہیل بلوچ نے کہا کہ ہمیں مسافروں کی تکلیف اور اذیت کا ادراک ہے، لیکن احتجاج ہماری مجبوری ہے، اور اپنے مقصد کے حصول تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی آئی اے ملازمین کے مسائل اور مسافروں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے فوری طور پر کمیٹی تشکیل دیں، ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، مذاکرات کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہمارے لئے قابل اعتماد ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کو آئی ایم ایف کے حوالے نہیں کرنے دیں گے، اور اپنے مقصد کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ معتمرین کی مشکلات کے پیش نظر درکار عملہ اور سہولیات فراہم کرنے، اور فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بحال کرنے کیلئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 519191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش