QR CodeQR Code

پشاور، کوہاٹ گیٹ کے ساتھ دہشت گردوں کی فائرنگ، نوحہ خواں مالک افتخار حسین شہید

8 Feb 2016 19:17

اسلام ٹائمز: پشاور میں کچھ ماہ قبل شہید ہونے والے جرارحسین کے بھائی مالک افتخار حسین کوہاٹ گیٹ پر کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ کوہاٹ گیٹ کے ساتھ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے فائرنگ سے مشہور نوحہ خواں مالک افتخار حسین شہید کردیا گیا۔
کوہاٹی گیٹ پر کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پشاور کے معروف نوحہ خوان ملک افتخار حسین کو شھید کردیا۔عمران خان کے نئے پاکستان (پشاور) میں تکفیری دہشتگردخون کی ہولی کھیلنے میں مصروف۔اطلاعات کے مطابق آج علیٰ الصبح پشاوکے علاقے کوہاٹی گیٹ کے قریب اسلام دشمن،ملک دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ(اہلسنت والجماعت) کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے معروف نوحہ خواں ملک افتخار حسین کو شھید کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملک افتخار حسین کے چھوٹے بھائی ملک جرار حسین بھی کچھ عرصہ قبل اسی علاقے میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید ہوئے تھے
پشاور سمیت خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں تکفیری دہشتگردوں کی کاروائیاں صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں،ایک جانب تو آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بلند دعوے کئے جارہے ہیں تو دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان صاحب اپنے اکلوتے اور ناکارہ ترین وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود ان کی جھوٹی تعریفیں کر کر کے عوام کو سانحہ آرمی پبلک اسکول،سانحہ باچا خان یونیورسٹی اور ٹارگٹ کلنگ کا تحفے دیئے جارہے ہیں۔ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان ؟


خبر کا کوڈ: 519216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519216/پشاور-کوہاٹ-گیٹ-کے-ساتھ-دہشت-گردوں-کی-فائرنگ-نوحہ-خواں-مالک-افتخار-حسین-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org