QR CodeQR Code

کے پی کے حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، علامہ سبطین حسینی

8 Feb 2016 22:48

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخوا سمیت بیشتر سیاسی و انتظامی شخصیات ہمیں قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے وعدوں پر ٹرخا رہی ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے پشاور میں فعال شیعہ کارکن ملک افتخار کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی انتظامیہ امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جسے ادا کرنے سے حکومت قاصر دکھائی دیتی ہے۔ تین ماہ قبل مقتول کے بھائی جرار حسین کو بھی دہشت گردوں نے اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ اپنی بیٹیوں کو سکول لے کر جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخوا سمیت بیشتر سیاسی و انتظامی شخصیات ہمیں قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے وعدوں پر ٹرخا رہی ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے میں جب تک سنجیدہ کوششیں نہیں کی جاتیں تب تک ان واقعات کا تدارک ممکن نہیں۔ اگر حکومت نے دہشت گردوں کو اسی طرح کھلی چھٹی دیے رکھی تو پھر بدامنی کو کچلنا مشکل صورتحال اختیار کر لے گا۔ علامہ سبطین حسینی نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور عبرتناک سزا کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 519229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519229/کے-پی-حکومت-امن-امان-قیام-میں-مکمل-طور-پر-ناکام-ہو-چکی-ہے-علامہ-سبطین-حسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org