0
Monday 8 Feb 2016 22:59

تکفیری دہشت گرد امن عالم کے لئے خطرہ بن چکے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

تکفیری دہشت گرد امن عالم کے لئے خطرہ بن چکے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا جلاس صوبائی سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال، تنظیمی معاملات  اور سانحہ چھلگری سے متعلق مسائل پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کے قتل کی جوڈیشل انکوئری کرائی جائے جبکہ حکومت پی آئی اے ملازمین کے مسائل طاقت کی بجائے مذاکرات سے حل کرے۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے بعد ایک مرتبہ پھر مخالفین پر گولیاں چلا کر آمرانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ حکومت قومی اداروں میں اصلاحات اور شفافیت لانے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ضلع کچھری کے باہر بم دھماکہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ پہنچا ہے، دھشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کی ضرورت ہے۔ دھشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے۔ تحریک طالبان خراسان گروپ سمیت تمام دھشت گرد گروہوں کا خاتمہ ضروری ہے، دھشت گردوں کے اندرونی اور بیرونی سہولت کاروں کا خاتمہ کئے بغیر دھشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔  تکفیری دھشت گرد امن عالم کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ اس موقع پراجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس اتوار  ٢١ فروری کو شام پانچ بجے ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوگا، جبکہ سانحہ چھلگری کے شہداء کی یاد میں٢٠  اور ٢١  فروری کو منعقد ہونے والے احتجاج میں صوبے بھر سے کارکن اور رہنما بھرپور طریقے سے شریک ہوں گے۔  اجلاس میں مختلف اضلاع کے تنظیمی دورہ جات اور اضلاع کی مشاورت سے ضلعی شوریٰ کے اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 519231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش