0
Monday 8 Feb 2016 21:03

سکولوں میں 100 فیصد داخلے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے گھر گھر سروے احکامات

سکولوں میں 100 فیصد داخلے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے گھر گھر سروے احکامات
اسلام ٹائمز۔ ای ڈی او ایجوکیشن ضلع سرگودہا لیاقت علی ناصر نے نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے تحت ڈور ٹو ڈور سروے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو جاری کی گئی گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ نو سال تک کے بچوں کا ریکارڈ اور تمام گھرانوں کو گھرانہ نمبر بھی لازمی دیا جائے، جبکہ یونیورسل سیکنڈری ایجوکیشن پروگرام کے تحت پانچ سے سولہ سال کے سکول نہ جانے والے بچوں کا ریکارڈ اور کوائف اپ ڈیٹ کر کے تمام بچوں کو لازمی بنیادی تعلیم کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے اور قریبی تعلیمی اداروں میں سوفیصد داخلہ کا ٹارگٹ ہر صورت عبور کیا جائے۔ گائیڈ لائن میں مزید کہا گیا ہے کہ طے شدہ ٹارگٹ میں منفی حربے استعمال کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 519245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش