0
Monday 8 Feb 2016 21:33

لاہور، سٹی 42 پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار نہ ہو سکے

لاہور، سٹی 42  پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار نہ ہو سکے
اسلام ٹائمز۔ سٹی فورٹی ٹو پر حملہ کرنے والے دہشت گرد پولیس تاحال گرفتار نہ کر سکی۔ سی سی پی او امین وینس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک جلد پہنچ جائیں گے۔ اتوار کے روز سٹی فورٹی ٹو کے دفتر پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی، خوش قسمتی سے فائرنگ کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس افسران اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی۔ سی سی پی او لاہور امین وینس کا کہنا تھا کہ سٹی فورٹی ٹو پر حملہ کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ موقع سے حاصل ہونے والے گولیوں کے خول فرانزک کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 519255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش