QR CodeQR Code

مقبول بٹ اور افضل گورو لوگوں کے دلوں میں موجود اور زندہ ہیں، متحدہ جہاد کونسل

9 Feb 2016 10:16

اسلام ٹائمز: سید صلاح الدین نے کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ شہداء زندہ ہوتے ہیں اور وہ اپنا اعلیٰ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، لیکن ان کے مقدس خون کی لاج رکھنا ان کے ورثاء کی ذمہ داری ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ جہاد کونسل نے 9 اور 11 فروری کو دی گئی ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی عدلیہ نے، عدالتی دہشت گردی کا مظاہرہ کر کے محمد مقبول بٹ اور ڈاکٹر افضل گورو کو صفحہ ہستی سے مٹانے میں، حکمرانوں کی تقلید کی لیکن دونوں شخصیات نہ صرف حریت پسند کشمیری عوام بلکہ پوری دنیا کے آزادی پسند لوگوں کے دلوں میں موجود اور زندہ ہیں، حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ شہداء زندہ ہوتے ہیں اور وہ اپنا اعلیٰ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، لیکن ان کے مقدس خون کی لاج رکھنا ان کے ورثاء کی ذمہ داری ہوتی ہے، دنیا جان لے کہ پوری کشمیری قوم شہداء کے خون کی وارث ہیں اور وہ اس خون کو کسی بھی صورت ضائع نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ سے لے کر مفید بشیر تک کی شہادتیں ایک ہی سلسلے کا تسلسل ہیں۔ قربانیوں کا یہ سفر تا حصول آزادی جاری رہے گا۔ سید صلاح الدین نے 9 اور 11 فروری کو دی گئی ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی عدلیہ نے، عدالتی دہشت گردی کا مظاہرہ کرکے محمد مقبول بٹ اور ڈاکٹر افضل گورو کو صفحہ ہستی سے مٹانے میں، حکمرانوں کی تقلید کی، لیکن دونوں شخصیات نہ صرف حریت پسند کشمیری عوام بلکہ پوری دنیا کے آزادی پسند لوگوں کے دلوں میں موجود ہیں، زندہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 519262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519262/مقبول-بٹ-اور-افضل-گورو-لوگوں-کے-دلوں-میں-موجود-زندہ-ہیں-متحدہ-جہاد-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org