0
Monday 8 Feb 2016 20:50

قلعہ عبداللہ، گھریلو استعمال کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

قلعہ عبداللہ، گھریلو استعمال کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق ضلع قلعہ عبداللہ میں عوام کے زیر استعمال پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس پانی کو لوگ پینے اور کھانا پکانے سمیت دیگر روز مرہ کے مقاصد کیلئے بلاخوف و خطر استعمال کر رہے ہیں مگر جیسے ہی پانی میں پولیو وائرس کی اطلاع ملی تو لوگوں نے پانی کا استعمال چھوڑ کر دیگر قریبی علاقوں سے پانی لانا شروع کر دیا ہے۔ جس سے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے تاہم ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ نے محکمہ صحت کو پانی سے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 519286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب